السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ سے ذہین لوگوں کی پانچ نشانیاں شیئر کریں گے جو اُمید ہے کہ آپ کو بہت پسند آئیں گی۔ اس سے پہلے آپ لوگوں سے ایک سوال ہے کہ ایک ایسا بندہ جس نے یونیورسٹی سے ڈگری لی ہوئی ہے اور ایسا بندہ جس کی ایجوکیشن تو زیادہ نہیں ہے۔ لیکن وہ ایک کامیاب بزنس مین ہے۔ اب آپ نے بتانا یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کون سا آدمی زیادہ ذہین ہے۔ ہمارے مطابق ایک نارمل آدمی تو یہی جواب دے گا کہ جس آدمی کے پاس ایجوکیشن اور ڈگریاں زیادہ ہیں وہی زیادہ ذہین ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ اگر آپ ہسٹری پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جن لوگوں نے بھی ترقی کے مناظر طے کر کے اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کی ایجوکیشن زیادہ نہیں تھی اور ان میں سے اکثر تو اپنے سکول یا کالج سے بھی کئی بار نکالے جا چکے ہیں۔ اس لیے آج ہم اس موضوع میں آپ کو انٹیلیجنٹ ہونے کی چند نشانیاں بتائیں گے۔ جو بہت زیادہ رزلٹ کرنے کے بعد منظر عام پر آئی ہیں۔ اگر آپ کی بھی اعداد ایسی ہیں تو یقینا آپ بھی ایک ذہین انسان ہیں۔ اس لیے ہمار ے موضوع کو آخر تک لازمی دیکھیں۔
نمبر ایک: ایک مشاہدے میں یہ بات ثابت کی گئی ہے کہ ایسے لوگ جو رات کو دیر سے سوتے ہیں۔ ان کا آئی کیو لیول جلد سونے والے لوگوں کی نسبت ہائی ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جلد سونے والوں کا دماغ عموما ایک ہی پیٹرن پر چلتا ہے اور زیادہ متحرک نہیں ہوتا۔جبکہ دیر سے سونے والے لوگ سونے سے پہلے سوچوں میں کھو جاتے ہیں اور منتشر خیالی کا شکار ہوتے ہیں۔ اور ان کے ذہن میں بہت سارے سوال ہمیشہ گردش کرتے رہتے ہیں جو کہ ذہین لوگوں کی نشانی ہے۔
نمبر دو: ویسے تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر یا کسی چیز کو رکھ کر بھول جانے والوں کو بدھو کہا جاتا ہے۔ لیکن تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ذہین لوگ اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے ذہن میں اور بھی بہت سارے خیال چل رہے ہوتے ہیں۔ جن کے جھنجھٹ میں وہ دوسرے معمولی باتوں پر توجہ نہیں دے پاتے اور جو بات زیادہ اہم ہوتی ہو ان کا رجحان اس کی طرف زیادہ ہوتا ہے۔
نمبر تین: ذہین لوگ بہت سست ہوتے ہیں عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سوچتے ہیں۔ کیونکہ اگر ان کے سامنے کوئی مسئلہ رکھا جائے تو ان کے ذہن میں اس مسئلے کے حل کے متعلق کافی ائیڈیاز آتے ہیں۔ اور اگر وہ ایک آئیڈیا پر عمل کرنے کا سوچیں تو ان کے ذہن میں تین چار ائیڈیاز اور آجاتے ہیں۔
نمبر چار: ذہین لوگوں کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے جیسے دوسرے ذہین لوگوں کو دوست بنانا پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ جو ٹاپک ذہین لوگوں کو پسند ہوتا ہے وہ عموما عام لوگوں کو پسند نہیں آتا جس کی وجہ سے ذہین لوگوں کے دوست بہت کم ہوتے ہیں۔
نمبر پانچ:ذہین لوگوں کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے دماغ میں خیالی پلاؤ پکاتے رہتے ہیں۔ کالج آف غور کیا ٹیکنالوجی کی ایک ریسرچ میں یہ بتایا گیا کہ کھلی انکھوں سے خواب دیکھنا کرییٹو اور تیز ذہن کے لوگوں کی علامت ہے۔ اس عادت کے لوگ ذہنی اور تخلیقی ٹیسٹ میں ہمیشہ زیادہ سکور حاصل کرتے ہیں۔
ناظرین ذہین لوگوں کی جو نشانیاں ہم نے آپ سے شیئر کی ہیں وہ کتنے فیصد آپ کی شخصیت میں موجود ہیں ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
Female: 0309-3512525
Male: 0323-7718188
Related Posts
Rasool (SAW) K Aqwal | Hazrat Muhammad (SAW) K Quotes
جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا نہیں کرتامیں اس کے لئے اعلیٰ جنت میں گھر کا ضامن ہوں۔(سنن ابی داؤد)اللہ پاک ایسے شخص کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گاجس نے تنہائی میں اللہ کا ذکر کیاکہ اس کے آنسو جاری ہوگئے۔(صحیح بخاری)تم اللہ پاک سے ایسی حالت میں دعا کیا کرو کہ تم...
November Mein Paida Hone Wale Afrad Ka Mizaj | Famous People
نومبر میں پیدا ہونے والے افراد بہت پر اعتماد طبیعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ان میں ہر کام کو سیکھنے اور اس کو پورا کرنے کا جنون ہوتا ہے۔ نومبر میں پیدا ہونے والے کچھ افراد میں بے حد جیلسی بھی پائی جاتی ہے۔لیکن یہ بھی ان کا ایک پلس پوائنٹ سمجھ لیں۔کیونکہ اپنی حسدانہ نیچر کی...
Golden Word Of Nabi Paak | Hazrat Muhammad S.A.W Ka Farman
انسان دو چیزوں سے نفرت کرتا ہے ایک موت سے دوسرا مال کی کمی سے حالانکہ موت دنیا کے جھگڑوں سے نجات دلاتی ہے اور مال کی کمی مقام حساب کی تکلیف کو کم کرتی ہے۔جب نیکی تمہیں مسرور کرے اوربرائی افسردہ کرے تو جان لو کہ تم مومن ہو۔رات کا کھانا نہ چھوڑو چاہے ایک میٹھی کھجور ہی...
October Main Paida Hone Wale Log Kaise Hote Hain?
اکتوبر میں پیدا ہونے افراد کی شخصیت میں ایک خاص کشش اور خوبصورتی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے لوگ ان کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں۔یہ لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں توازن رکھتے ہیں اور کسی بھی رشتے کو کسی اور پر فوقیت نہیں دیتے۔ذہانت کے اعتبار سے یہ اس قدر ذہین و فتین ہوتے...









